اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

ایس یو پی کے صدر سید زین شاہ کی طعبیت میں بہتری، اسپتال سے گھر منتقل

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کو صحت میں بہتری کے پیشِ نظر اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان خواجہ نوید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید زین شاہ کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سید زین شاہ کا علاج گھر پر جاری رہے گا گزشتہ روز ان کی طبیعت میں بہتری آئی تھی۔

واضح رہے کہ سید زین شاہ سندھ مارچ کے دوران 16 دن مسلسل پیدل چلنے کی وجہ سے شدید بیمار ہوگئے تھے جس پر ان کو کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.