اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ چار پائیوں کے نیچے سے نہیں نکل رہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ چار پائیوں کے نیچے سے نہیں نکل رہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کیا ہے۔

اس سے قبل مریم نواز نے پی ٹی آئی کی ریلی ملتوی کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ ’پولیس کے ڈر سے تحریکیں کینسل کرنے والے اور گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔‘

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ کی وجہ سے کل ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

رہنما مسلم لیگ ن کا  یہ بھی کہنا تھا کہ ہر رکاوٹ کو توڑ کر عدلیہ بحال کرنے والے شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی قیادت میں لاہور میں اتنخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے کل تک کےلیے انتخابی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے، ریلی کل یا بعد میں بھی ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے اس سے پہلے بدھ کے روز بھی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جب کارکنوں اور پولیس کا ٹکراؤ ہوا تھا، اسی دوران تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.