اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو 197 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں لیگ مرحلے کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 196رنز بنائے۔ محمد اخلاق نے 51، کپتان عماد وسیم نے 45 اور طیب طاہر نے 40 رنز  کی زبردست اننگز کھیلیں۔

کراچی کنگز کی پہلی وکٹ اننگ کے پہلے ہی اوور میں اس وقت گری جب 2 چوکے مارنے والے حیدر علی دلبر حسین کی گیند پر کامران غلام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 8 رنز بنائے۔

اس کے بعد محمد اخلاق کا ساتھ دینے کےلیے طیب طاہر آئے اور دونوں زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 70 رنز کی پارٹنر شپ کے بعد ٹیم کا اسکو 79 رنز تک لے گئے، تاہم اس دوران طیب طاہر 40 رنز بناکر حسین طلعت کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی اننگ میں 4 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔

کراچی کنگز کی تیسری وکٹ 83 کے اسکور پر گری، جب قاسم اکرم حسین طعت کی گیند پر صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

قاسم اکرم کے بعد ٹیم کو سنبھالنے کےلیے کپتان عماد وسیم آئے اور اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت وہ ٹیم کا اسکور 117 تک لے گئے مگر اس وقت زبردست بیٹنگ کرنیوالے اوپنر اخلاق احمد 36 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی اننگر میں 2 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں عماد وسیم اور اخلاق احمد نے 34 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم 18 اوور کی پانچویں گیند پر  6 چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس وقت ٹیم کا اسکور 169 تھا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہمیں لیگ کے تین میچز جیتنا چاہیے تھے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا اور آج ٹیم کی قیادت ڈیوڈ ویسا کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.