قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے کہا ہے وہ دورہ ویسٹ انڈیز اپنے لیے کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔
نعمان علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ویسٹ انڈیز میں ڈیوک کی گیند استعمال ہوگی، اس وجہ سے اسی گیند سے بولنگ پریکٹس کی۔
اسپنر نعمان علی نے یہ بھی کہا کہ کیمپ میں ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بڑھا دیئے گئے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 2 وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے۔
بارباڈوس میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 27 اور 28 جولائی کو جبکہ 31 جولائی، یکم اگست اور 3 اگست کو ٹی ٹوئنٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے۔
ٹیسٹ سیریز سے قبل 2 روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہو گا، جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہوگا۔
Comments are closed.