جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

عدت میں نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی شکایت خارج کرنے کی درخواست

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح کیس میں دائر شکایت خارج کرنے کیلئے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد کے سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت میں دوران عدت  نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شکایت خارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ 

درخواست گزار کے وکیل شیر افضل مروت نے مؤقف اپنایا کہ چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف الزامات سیکشن 496 کے تحت نہیں آتے، نکاح بالکل شرعی ہے، دائر شکایت چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الزامات اگر درست بھی ہیں، تب بھی سیکشن 496 کے تحت جرم نہیں آتا، ایسی صورتحال میں غیر شرعی نکاح کیس کا ٹرائل چلانا قانون کی خلاف وزری ہوگی۔

عدالت نے 24 جولائی کو شکایت خارج کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.