سہیل آفریدی اب بھی حفاظتی تحویل میں ہیں،ثمر بلور

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمربلور نے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13سال کاگند2،ڈھائی ہفتے میں صاف نہیں کیا جا سکتا، مختصروقت میں گورنر اور ایڈوائزری نے کافی کامیابی حاصل کی، ہم نے پولیس کو گاڑیاں فراہم کیں،شہداپیکج میں اضافہ کیا گیا۔
ثمر ہارون بلور کا کہناتھا کہ ہم گورننس پر بھی توجہ دے رہے ہیں، پولیس شہداکی فیملیز اور بچیوںکےلیے جہیز فنڈز اور ا سکالر شپس کا بھی اعلان کیا۔
پختونخوا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیاگیا، تجاوزات کیخلاف آپریشن میں وہ علاقے بحال کرائے گئے جو حکومت سے نکلے ہوئے تھے، ہمارے ساتھ کسی نے نئے صوبوں کی بات نہیں کی، ہم صرف3،6مہینے میں ڈیلیور کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اب بھی حفاظتی تحویل میں ہیں، ریڈیو پاکستان پر حملے کے مقدمے میں سہیل آفریدی اور دیگر لوگ نامزدہیں۔
سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان جلانے والے جتھے کو لیڈ کیا تھا۔
سہیل آفریدی کے خلاف خطرناک شواہدہیں، وزارت اعلیٰ کس کو دینی ہے کس کو نہیں،یہ ہمارا مینڈیٹ نہیں، ہمارا مینڈیٹ خیبرپختونخوا کے مسائل حل کرناہے، سیاسی سرگرمیاں ہمارا مینڈیٹ نہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت