بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کا فروغ جیو نیوز اور یو این ویمن پاکستان میں معاہدہ

تازہ ترین
صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کا فروغ جیو نیوز اور یو این ویمن پاکستان میں معاہدہ

صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے فروغ کے لیے جیو نیوز اور یو این ویمن پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

گلوبل میڈیا کمپیکٹ کے تحت دونوں ادارے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم میڈیا اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے کام کریں گے۔

یو این ویمن پاکستان کی نمائندہ فہمیدہ اقبال خان کے مطابق پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کی زیادہ تر خبریں بطور ’’متاثرین‘‘ سامنے آتی ہیں۔ جس سے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی روایات کو تقویت ملتی ہے۔

میڈیا کمپیکٹ میں شمولیت کے ذریعے جیو نیوز نے اس صورتِ حال کی تبدیلی کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جیو نیوز کی انتظامیہ کے مطابق ذمے دارانہ صحافت کے لیے خواتین اور لڑکیوں کی منصفانہ اور بامعنی نمائندگی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

جیو نیوز نے اپنی رسائی کو مختلف شعبوں میں خواتین کی خدمات اجاگر کرنے کے لیے بھی استعمال کیا ہے۔ گلوبل میڈیا کومپیکٹ میں شراکت داری کا مقصد اس کام کو زیادہ توجہ اور واضح مقصد کے ساتھ آگے بڑھانا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ