ایمبولینس کا سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی: 8افراد جاں بحق، 5 زخمی

تھرپارکر : ننگرپار کرکے شہرڈانو داندھل کے اسپتال میں کھڑی ایک ایمبولینس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تھرپارکرکے علاقے ننگر پارکر کے شہر ڈانو داندھل کے مقامی اسپتال میں کھڑی ایمبولینس میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ سے جھلس کر ایمبولینس میں موجود 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کے مطابق 5 زخمیوں کو تحصیل اسپتال ننگر پارکر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے تحصیلدار ننگرپارکر سیف اللہ کا کہنا ہے کہ آگ ایمبولینس میں نصب سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت