جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: سولجر بازار کے گھر میں دھماکا، 7 افراد جھلس گئے

کراچی شرقی کے علاقے سولجر بازار میں ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا حادثاتی طور پر گیس سے ہوا۔دھماکا سولجر بازار میں نالے کے کنارے بنے ہوئے 1 گھر میں ہوا، سب سے پہلے…

کراچی، جمعے اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ اور پھیلاؤ روکنے سے متعلق سرکاری احکامات اور  کورونا وائرس ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانا شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق شہر قائد کراچی سمیت سندھ بھر  کی مصروف مارکیٹیں تجارتی اور …

فیصل آباد، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر13 لاکھ روپےکے جرمانے

فیصل آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق 44 مسافر گاڑیوں کا چالان اور 13 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ضیاء ٹاؤن میں مہندی کی تقریب پر چھاپا مارا، تقریب میں…

وزیر خارجہ کا اے ایف آئی آر ایم کا دورہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیب لیٹیشن میڈیسن کا دورہ کیا، انہیں اے ایف آئی آر ایم کے کردار اور شراکت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اے ایف آئی آر ایم…

کراچی: سولجر بازار میں سلنڈر دھماکا، 6 زخمی

کراچی کے علاقے سولجر بازار کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔کراچی ویسٹ زون کے علاقے نیو کراچی میں سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، حادثے کے…

دالوں کے صحت پر گوشت سے زیادہ فوائد

چکناہٹ سے پاک دالیں غذائیت سے بھرپور اور فائبر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، دالوں کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں جن میں وزن میں کمی اور خون سے متعلق متعدد بیماریوں سے بچاؤ جیسے کے بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر سرفہر ست ہیں۔غذائی ماہرین کے…

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 105 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران…

غریب، بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے،فردوس عاشق

معاون خصوصی اطلاعات برائے وزیر اعلیٰ  پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا کہنا ہے کہ غریب، بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے۔فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں 35ہزار سے…

جہانگیر ترین، علی ترین مبینہ فراڈ کیس میں آج FIA میں طلب

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کیس میں آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو ایف آئی اے نے دن تین بجے طلب کیا ہے جبکہ…

پنجاب، کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

سیکریٹری صحت پنجاب نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔سیکریٹری صحت پنجاب نبیل اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہی، چار ہفتوں میں…

سپریم کورٹ،خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس سماعت کیلئے مقرر

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 اپریل کو کیس پر سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ میں شامل…

کراچی:خاتون کی خودکشی کامقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج، 1گرفتار

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں خاتون کی خودکشی کے واقعے کا مقدمہ شارع نورجہاں تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے، مقدمہ متوفیہ کےبھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور اس میں قتل بالسبب کی دفعات کےتحت 6…

پاکستان آج سے برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل

پاکستان آج صبح 4 بجے سے برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ہوگیا۔ جس کے بعد پاکستان سے صرف برطانوی شہری یا قیام کی اجازت رکھنے والے افراد ہی برطانیہ آسکیں گے۔ ان لوگوں کو اپنے خرچے پر 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔پاکستان کو ریڈ لسٹ…

کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، گھی نایاب

رمضان المبارک سے پہلے ہی مہنگائی کا طوفان آگیا، کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور کم قیمت گھی نایاب ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ادھر لاہور میں مرغی کا گوشت چار سو روپے کلو ہوگیا، اس کےعلاوہ سبزیوں اور پھلوں…

کراچی میں گرمی کی شدت پھر بڑھنے کا امکان

کراچی میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ آئندہ تین سے چار روز کے دوران پارہ 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔ رمضان کے ابتدائی دس دن کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو…

ملک کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز آج بند رہیں گے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے احکامات کے مطابق ملک کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز آج بند رہیں گے تاہم اتوار کے روز ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا…

معیشت پر پاکستانی صارف کا اعتماد عالمی اوسط سے پھر کم

ملکی معیشت پر پاکستانی صارف کا اعتماد عالمی اوسط سے ایک بار پھر کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سرمایہ کاری اور مستقبل میں اہم خریداریوں پر غیر یقینی کا اظہار کردیا ۔ اپسوس نے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ۔ سروے کے مطابق 82…

کراچی، خودکشی کرنے والی خاتون کا آڈیو پیغام

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں گزشتہ روز خودکشی کرنے والی خاتون کی آڈیو سامنے آگئی۔ خاتون نے خودکشی سے پہلے اپنی دوست کو روتے ہوئے آڈیو میسیجز کیے تھے، جن میں خاتون نے کہا کہ اسے کالز کر کے ڈرایا جارہا ہے اور ملنے کا کہا جا رہا…

این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی دنگل کل ہوگا

این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی دنگل میں ایک روز باقی رہ گیا، کل یعنی 10 اپریل کو ضمنی انتخاب کا میدان لگے گا۔ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار اور  پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ قومی اسمبلی کا حلقہ…

سہیلی کا فون نمبر دکاندار نے دوسرے لوگوں کو دیا

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں خودکشی کرنے والی خاتون کی دوست نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکی سہیلی نے موبائل فون میں بیلنس ڈلوایا تھا، دکاندار نے فون نمبر لوگوں کو دیا۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے خودکشی کرنے والی خاتون کی دوست کا کہنا تھا کہ…