what is the best gay hookup app 2010 free hookup apps hookup Mount Ephraim the hookup game download hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں لیاری گینگ وار کا دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد بر آمد

کراچی میں شیرشاہ کے علاقے سے پولیس نے لیاری گینگ وار کے دہشت گرد کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پولیس کے مطابق شیرشاہ میں طور بابا روڈ سے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب دہشت گرد ناصر عرف ناچی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے دو کلو دھماکہ خیز مواد، ٹائم ڈیوائس، ڈیٹونیٹر اور وائر برآمد ہوئی ہے۔

گرفتار ملزم لیاری گینگ وار کا اہم سرغنہ تھا جو دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا، ملزم اپنے ساتھی ساجد عرف گولو کے ہمراہ دہشت گردانہ کارروائی کا منصوبہ بنارہا تھا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.