بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے نیب آرڈیننس کا پوسٹ مارٹم کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ  رضا ربانی نے نیب آرڈیننس کا پوسٹ مارٹم کردیا۔

 سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ کابینہ، ذیلی کمیٹیوں، مشترکہ مفادات کونسل اور اسٹیٹ بینک کو نیب کی پہنچ سے دور کردیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت شوگر اور گندم کی رپورٹ پرکارروائی کیوں نہیں کرتی، پنجاب میں گندم کا بحران ہے مگر سندھ میں نہیں ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ حکومتی شخصیات، فورمز اور فیصلوں کو تحفظ دینے کے بعد پی ٹی آئی کا احتساب کا بیانیہ دم توڑ گیا۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ نیب آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آر او دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.