بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھاری معاوضوں کے باوجود امریکی کھلاڑیوں کی میڈیکل بلوں میں ہیرا پھیری

بھاری معاوضہ ملنے کے باوجود امریکی کھلاڑیوں کی میڈیکل بلوں میں ہیرا پھیری، دو نمبری پکڑے جانے پر امریکی نیشنل باسکٹ بال کے 18 سابق کھلاڑی گرفتار کر لیے گئے۔

ہیلتھ کیئر اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی میڈیکل بلوں کے ذریعے 4 ملین ڈالر کی کرپشن کی۔

تحقیقات میں یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی کہ ایک کھلاڑی نے ملک میں دانت نکلوانے کی جو تاریخ بتائی، اس وقت وہ میچ کھیلنے بیرونِ ملک گئے ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.