بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی میڈیا میں واٹمور کے متبادل کے طور پر وسیم خان کا تذکرہ

کیا وسیم خان انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین بن سکتے ہیں؟

برطانوی میڈیا میں ای سی بی کے سابق چیئرمین آئن واٹمور کے متبادل کے طور پر پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا تذکرہ ہونے لگا ہے۔

ایک برطانوی اخبار نے وسیم خان کو ای سی بی چیئرمین کا متوقع امیدوار قرار دیا ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ وسیم خان سے ایک کرکٹ بورڈ نے رابطہ کیا ہے۔

وسیم خان نے گزشتہ دونوں پی سی بی کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئن واٹمور نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر دباؤ کے باعث انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین آئن واٹمور مستعفی ہوگئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئن واٹمور نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دیا۔

بتایا گیا ہے کہ ان کے عہدے کی مدت پانچ برس تھی جبکہ وہ اس عہدے پر صرف 10 ماہ ہی فائز رہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی وجہ سے آئن واٹمور دباؤ کا شکار تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.