بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سدرن پنجاب کے خلاف سندھ کے شرجیل خان کی سنچری

نیشنل ٹی 20 کپ کے 24ویں میچ میں سندھ کے اوپنر شرجیل خان نے سدرن پنجاب کے خلاف سنچری جڑ دی۔

لاہور میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر سندھ کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنر شرجیل خان نے 54 گیندوں پر 4 چھکوں اور 13چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔

شرجیل خان 56 گیندوں پر 101رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بن گئے، سندھ اس اننگز میں سعود شکیل 26 اور شان مسعود 22 رنز کی بدولت 7 وکٹ پر 196 رنز بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.