بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جام کمال نے حکومت بچانے کے لیے جے یو آئی سے مدد مانگ لی، ذرائع

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے آج جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی، جام کمال نے اپنی حکومت بچانے کے لیے جے یو آئی سے مدد کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے جواب دیا کہ پانی سر سے گزر چکا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ مجھے اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، کچھ ساتھی 4بار پہلے بھی مجھے ہٹانے کی کوشش کر چکے ہیں۔

ملاقات کے بعد مولانا عبدالغفور حیدری لاہور کے لیے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، 12 لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا، اتحادی جماعتوں اور بی اے پی کے اکثر ارکان میری حمایت کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کچھ ساتھی 4 بار پہلے بھی مجھے ہٹانے کی کوشش کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.