بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرجیل کی سنچری کے بعد رومان رئیس کی ہیٹ ٹرک

نیشنل ٹی 20 کپ کے 24ویں میچ میں سندھ کے شرجیل خان کی سنچری کے بعد رومان رئیس کی ہیٹ ٹرک بھی سامنے آگئی۔

سدرن پنجاب کے خلاف سندھ کی طرف سے ایک طرف شرجیل خان نے سنچری اسکور کی تو دوسری طرف رومان رئیس نے ہیٹ ٹرک کرکے ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا۔

لاہور میں ہوئے میچ میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سندھ کے اوپنر شرجیل خان نے 56 گیندوں پر 101رنز کی اننگز کھیلی۔

نیشنل ٹی 20 کپ کے 23 ویں میچ میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 5وکٹ سے شکست دے دی۔

نیشنل ٹی 20 کپ کے 24ویں میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 45 رنز سے شکست دے دی۔

انہوں نے اس دوران 13 چوکے 4 چھکے لگائے اور ٹیم کو 196رنز کے بڑے ٹوٹل تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

سندھ کو جب 197 رنز کے بڑے ہدف کے دفاع کا وقت آیا تو رومان رئیس نے 17ویں اوور میں پہلے 7 رنز پر کھیل رہے حسن خان، پھر27 رنز بنانے والے کپتان عامر یامین اور صفر پر نسیم شاہ کو لگاتار گیندوں پر میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

شرجیل خان کو ذمے دارانہ اور دلکش اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.