a v hookup on xbox 360 california hookup bar asian girls galaxy s10 stereo hookup carolina sweets hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل ٹی20 کپ: سندھ نے سدرن پنجاب کو 45 رنز سے شکست دیدی

نیشنل ٹی20 کپ کے 24ویں میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 45 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سندھ کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 18 اعشاریہ 5 اوورز میں 151رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیشنل ٹی 20 کپ کے 24 ویں میچ میں سندھ کے اوپنر شرجیل خان نے سدرن پنجاب کے خلاف سنچری جڑدی۔

سدرن پنجاب کی طرف سے طیب طاہر 32، محمد عمران 29، کپتان عامر یامین 27 اور آغا سلمان 21 رنز کے نمایاں اسکورر رہے۔

میچ میں سندھ کی فتح میں شرجیل خان کی سنچری کے بعد رومان رئیس کی ہیٹ ٹرک نے نمایاں کردار ادا کیا۔

رومان رئیس نے 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کی جبکہ انور علی ، دانش عزیزاور زاہد محمود نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

نیشنل ٹی 20 کپ کے 24ویں میچ میں سندھ شرجیل خان کی سنچری کے بعد رومان رئیس کی ہیٹ ٹرک بھی سامنے آگئی ۔

اس سے قبل سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر سندھ کوبیٹنگ کی دعوت دی، جس نے 20 اوورز میں7 وکٹ پر 196رنز بنائے ۔

شرجیل خان نے 101، سعود شکیل 26 اور شان مسعود نے 22 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کو قابل دفاع ہدف تک پہنچادیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.