hookup Stafford CT cd hookups in cochise county my senior hookup reviews hookup Mount Ephraim hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

46ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

کراچی میں جاری 46ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

ٹاپ سیڈ محمد آصف اور سیکنڈ سیڈ محمد سجاد فائنل 8 میں پہنچ گئے، سیڈ نمبر چار محمد بلال شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

جمعہ کو قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنلز میں حارث طاہر نے سیڈ نمبر 4 محمد بلال کو 3-5 سے شکست دی۔

ٹاپ سیڈ محمد آصف نے اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عمر نعیم کو 4-5 سے ہرایا۔

ایک موقع پر آصف کو 1-4 کی برتری حاصل تھی مگر عمر نے کم بیک کرکے مقابلہ 4-4 سے برابر کردیا تھا لیکن آصف فیصلہ کن فریم جیتنے میں کامیاب رہے۔

شاہد آفتاب نے اویس اللّٰہ کیخلاف 122 کا بریک کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

بابر مسیح نے شرجیل محمود کے خلاف 104 کا بریک کھیل کر 4-5 سے فتح سمیٹی۔ محمد فیضان، احسن رمضان اور ذوالفقار قادر نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.