جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب میں تمام اسکولز 2 اگست سے کھولنے کا اعلان

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول 2 اگست سے کھولنے کا اعلان کردیا۔ مراد راس کا کہنا ہے ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو بلانے کی اجازت ہوگی۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی…

سندھ میں کورونا سے مزید 44 افراد کا انتقال ہوا، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا سے 44 افراد کا انتقال ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ساتھ میں انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ جلد از…

پیگاسس و واٹس ایپ سے متعلق بیان پر پی ٹی اے کی وضاحت

جاسوسی کے اسپائے ویئر پیگاسس کی واٹس ایپ کی جانب سے مبینہ طور پر مدد کرنے کے بیان سے متعلق پی ٹی اے کی وضاحت سامنے آگئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے ایک افسر کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں دیے…

محمد زبیر کا ن لیگ میں دو بیانیوں کی کنفیوژن کا اعتراف

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے پارٹی میں دو بیانیوں کی کنفیوژن کا اعتراف کرلیا۔یہ اعتراف انھوں نے جیونیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ جس…

دنیا بھر میں 13 کروڑ سے زیادہ لڑکیاں اسکولوں سے باہر ہیں، ملالہ یوسفزئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 13 کروڑ سے زیادہ لڑکیاں اسکولوں سے باہر ہیں، دنیا کے بہت سے تعلیمی نظام لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار برطانیہ اور کینیا کی میزبانی…

کشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کے انٹرویوز کرلیے

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، خواجہ فاروق، تنویر الیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں…

یورپ میں مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، ظہیر جنجوعہ

یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتویں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 5 بیلجیئن کوہ…

نور مقدم کیس: ظاہر کے والدین کی پولیس کیخلاف درخواستیں مسترد

نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی پولیس کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق درخواستیں مسترد ہوگئیں۔ ان درخواستوں پر اسلام آباد کے سیشن جج ویسٹ کامران بشارت مفتی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔ذرائع کا کہنا…

ٹوکیو اولمپکس: ہاکی میچ کے دوران گراؤنڈ میں چلتے کاکروچ کی ویڈیو وائرل

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری اولمپکس گیمز کے ایک ہاکی میچ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جوکہ میچ کے دوران بنائی گئی۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ویڈیو اس میچ کی وجہ سے وائرل ہوئی تو ایسا ہر گز نہیں ہے۔بلکہ اس کے وائرل ہونے کی وجہ وہ کلپ ہے…

کل کی شکست نے جعلی راجکماری کے بیانیے، سیاست کو بند گلی میں دھکیل دیا، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل کی شکست نے جعلی راجکماری کے بیانیے اور سیاست کو بند گلی میں دھکیل دیا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور، ملتان، نارووال کے اشتہاریوں…

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ وزیراعظم آفس بھیج دیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ہیں۔ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کا…

اوکاڑہ: بھائی اور بھابھی کے اغواء اور قتل کا ملزم گرفتار

اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں جائیداد کے مبینہ تنازعے پر بھائی اور بھابھی کو اغواء کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، مقتول جوڑے کی ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق حویلی لکھا کے قصبہ کوٹھا شیشم کے رہائشی محسن اور…

جرمنی: 39 ملین ڈالر انعامی رقم جیتنے والی خاتون ٹکٹ پرس میں لیے ہفتوں گھومتی رہی

جرمنی میں ایک خاتون اس بات سے بے خبر رہی کہ اس کے پرس میں موجود لاٹری ٹکٹ پر 33 ملین یورو (39 ملین امریکی ڈالر) کا انعام لگ چکا ہے اور وہ یہ ٹکٹ لے کر ہفتوں یونہی گھومتی رہی۔جرمن لاٹری آفیشل لوٹو بائرن نے اس حوالے سے بدھ کو بتایا کہ 45…

رضویہ کراچی سے لاپتہ لڑکی کا ویڈیو بیان، شادی کرنے کا اعتراف

کراچی ضلع وسطی کے رضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود میں کالج سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو والدین کی درخواست پر پولیس تلاش کر رہی تھی کہ ایسے میں لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، جس کے مطابق لیاقت آباد کی رہائشی 20 سالہ لڑکی رمشاء نے باضابطہ نکاح…

پرائیویٹ گارڈز کی بھرمار اور مشکوک گاڑیاں، وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر پولیس کا بڑا ایکشن

کراچی میں مشکوک نمبر پلیٹس کی گاڑیوں اور ان پر سوار مسلح پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی بھرمار کے خلاف کراچی کی ساؤتھ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ بیشتر گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ سینئر…

چائنیز لبریشن آرمی کے قیام کی 94ویں سالگرہ، جی ایچ کیو میں تقریب

چائنیز لبریشن آرمی کے قیام کی 94ویں سالگرہ پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب میں چین کے سفیر نونگ رونگ سمیت سفارتی حکام بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر آرمی…

محکمہ صحت سندھ کے عملے کی جانب سے کورونا ویکسین بیچنے کا انکشاف

محکمہ صحت سندھ کے عملے کی جانب سے کورونا وائرس ویکسین فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ویکسین کی فروخت میں ملوث ملزم ذیشان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسر سمیت دیگر نے ویکسین فروخت کرنے کا کہا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر گھر جا کر…