pregnant hookup hookup que significa homemade hookup cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کا معاملہ، وکیل کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور ہائی کورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم وکیل ماجد جہانگیر کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم وکیل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا اور اُس کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

وکیل نے کیس کی مصدقہ کاپی تاخیر سے ملنے پر کاپی برانچ میں تمام کاؤنٹرزکے شیشے توڑ دیئے جس کے بعد پولیس نے وکیل کو گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ملزم وکیل کے خلاف اسسٹنٹ رجسٹرار کاپنی برانچ شبیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی مصدقہ کاپی تاخیر سے ملنے پر وکیل آپے سے باہر ہوگیا تھا اور عدالت میں توڑ پھوڑ شروع کردی کردی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.