free hookup sites usa charlotte hookup bars what is hud hookup app hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین بورڈ پروفیسر مرزا حبیب کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ 62 ہزار طلبا نے امتحان دیا، کامیابی کا تناسب98.1 فیصد رہا۔

چئیرمین انٹر بورڈ لاہور نے کہا کہ رواں سال کورونا کی وجہ سے صرف اختیاری مضامین لیے گئے، جو طلبا امتحانات میں غیر حاضر تھے ان کے امتحان لیے جائیں  گے۔

پروفیسر مرزا حبیب نے کہا کہ 31 ہزار 353 طلبا نے اے پلس، 23 ہزار 737 طلبا نے اے گریڈ جبکہ29 ہزار 601 طلبا نے بی گریڈ حاصل کیا۔

امتحانی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ (www.biselahore.com) پر بھی موجود ہے۔ جبکہ اُمیدواران موبائل سے 80029 پر رول نمبر بھیج کر بھی اپنا نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.