dailydot hookup app gay clubs for hookups hookup Parsippany NJ hookup by tinder

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلدی ہوگی،فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا فیصلہ اعتماد کی فضا میں ہوگا، پراسس شروع ہوگیا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلدی ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنےاچھےنہیں رہے جتنے آج ہیں،  فوج کی عزت اور وقار پورے پاکستان کو عزیز ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان میں اپنے بھائیوں کی مدد کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھی افغان بھائیوں کی مدد کرے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہے، پٹرول کی قیمت 40 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ہم نے نئی اکنامک پالیسی فریم کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.