جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

افغان حکومت و کابینہ کے اعلان پر سلیم صافی کا تجزیہ

سینئر صحافی اور افغان امور کے ماہر سلیم صافی نے کہا ہے کہ افغانستان کے عبوری سربراہ محمد حسن اخوند افغان طالبان کے بانی رکن ہیں۔سلیم صافی نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کے عبوری حکومت اور کابینہ کے اعلان پر تجزیہ پیش کیا۔انہوں نے…

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر 37 اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔ای سی پی نے ای وی ایم پر اعتراضات…

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔وفاقی نظامات تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،جس کے مطابق مرد اساتذہ بھی جینز اور ٹی شرٹس نہیں پہن سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں باپردہ…

افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا اخوند کون ہیں؟

طالبان نے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے تقریباً تین ہفتوں بعد افغانستان میں عبوری حکومت اور کابینہ کا اعلان کردیا جس میں ملا محمد حسن آخوند کو عبوری وزیراعظم بنایا گیا ہے۔قندھار سے تعلق رکھنے والے ملا محمد حسن آخوند طویل مدت تک طالبان کے…

عبوری افغان کابینہ اراکین کی مکمل فہرست

طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان کردیا جو اس ملک میں رکے ہوئے حکومتی معاملات کو چلائیں گے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے جن ناموں کا اعلان کیا ان میں سے متعدد نام ایسے ہیں جو میڈیا میں نظر آتے رہے ہیں۔ افغان خبر رساں…

بلوچستان میں کورونا پھیلاؤ میں اضافہ ریکارڈ، کوئٹہ سب سے زیادہ متاثر

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24  گھنٹوں میں صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 7.5 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے…

وزیراعلیٰ ہاؤس کا صوبے کی خدمت کیلئے استعمال ہونا شریف خاندان کو ہضم نہیں ہورہا، فیاض چوہان

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کا صوبے کی خدمت کے لیے استعمال ہونا شریف خاندان کو ہضم نہیں ہو رہا۔اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ انتظامی مشینری میں…

نیدرلینڈز میں پاکستانی سفارتخانے میں مینگو فیسٹیول، مقامی سفارتکاروں سمیت پاکستانیوں کی شرکت

سفارت خانہ پاکستان نیدرلینڈز کے زیر اہتمام مینگو فیسٹیول منایا گیا۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے تعاون سے نیدرلینڈز میں منایا جانے والا یہ 17واں فیسٹیول تھا۔ جس میں نیدرلینڈز کی ڈپلومیٹک کور سے تعلق رکھنے والے سفارت کار، آم کے درآمد…

پی ٹی آئی حکومت میں چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی کی اوسط مدت ملازمت کیا؟

پنجاب میں پھر تبدیلی آگئی، صوبے میں پانچواں چیف سیکریٹری اور ساتواں آئی جی پولیس آگیا۔ جواد رفیق کی جگہ کامران افضل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیے گئے جبکہ انعام غنی کی جگہ راؤ سردار کو آئی جی پنجاب لگادیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی سمری…

مزدور کو 25 ہزار تنخواہ نہیں دے سکتے، فیکٹری مالکان عدالت پہنچ گئے

فیکٹری مالکان نے سندھ حکومت کی مقررہ کردہ 25 ہزار روپے تنخواہ کے فیصلے پر عمل درآمد سے معذرت کرلی۔فیکٹری مالکان سندھ حکومت کے 25 ہزار روپے تنخواہ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ عدالت کے روبرو فیکٹری مالکان نے موقف اختیار کیا…

حکومت کی 3 سالہ کارکردگی، 48 فیصد پاکستانی خوش، 45 فیصد ناراض

70 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے کی بھرپور امید کا اظہار کردیا۔گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے۔سروے کے مطابق 69 فیصد کورونا کی وباء کیخلاف حکومتی کارکردگی اور 58 فیصد خارجہ…

طاقت سے مطالبات مسلط کرنا لوگوں کو تکلیف پہنچاتا رہے گا، عبداللّٰہ عبداللّٰہ

افغانستان کے سینئر سیاستدان اور ملک کے سابق چیف ایگزیکٹیو عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ طاقت سے مطالبات مسلط کرنا لوگوں کو تکلیف پہنچاتا رہے گا۔ وادی پنج شیر میں طالبان کے حملے پر عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ افغان…

کراچی میں ڈرائیونگ پر 3131 بچوں کے چالان، 25 لاکھ روپے جرمانے

کراچی میں کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والے 3131 بچوں اور 1076 والدین یا گاڑی مالکان کے چالان کیے گئے ہیں۔ ان کم عمر ڈرائیورز پر 15 لاکھ 65 ہزار روپے جب کے والدین یا گاڑی مالکان پر 10 لاکھ 76 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل…

بلاول بھٹو جتنا زور لگاسکتے ہیں لگائیں، انہیں پنجاب سے کچھ نہیں ملنے والا، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جتنا زور لگا سکتے ہیں لگالیں انہیں پنجاب سے کچھ نہیں ملنے والا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں فرخ حبیب نے بلاول بھٹو زرداری کی حکومت پر کی گئی تنقید پر ردعمل کا…

انعام بٹ پاکستان کیلئے ریسلنگ میں ایک اور میڈل لانے کیلئے پُرامید

پاکستان کے نامور پہلوان انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پاکستان کے لیے ایک اور میڈل لانے کے لیے پُرامید ہیں۔ ورلڈ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے لیے پاکستانی پہلوانوں کو یونان کے ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے انعام بٹ کا کہنا ہے کہ…

اوکاڑہ: حاملہ خاتون خاوند کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

اوکاڑہ کے قصبے جیوکہ میں حاملہ خاتون خاوند کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خاتون مردہ بچی کو جنم دینے کے بعد انتقال کرگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق…

وزیراعظم کل انقلابی پروگرام کا آغاز کریں گے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل شام ایک انقلابی پروگرام کا آغاز کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اس انقلابی پروگرام سے قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا سے عوام کو نجات ملے…