mature hookup app free nyc hookups best place for discreet hookups married best hookup apps that aren't a scam hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کے تینوں بیراجوں کو پانی کی بدستور قلت کا سامنا

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سندھ کے سکھر، گڈو، کوٹری تینوں بیراجوں کو پانی کی بدستور قلت کا سامنا ہے۔

ایک بیان میں انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ ارسا کی جانب سے 30 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے، پانی گڈو بیراج پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں 3 ہزار کیوسک سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی کمی 48 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد تک ہوگئی ہے۔

سکھر سندھ کے بیراجوں پر پانی کی بحرانی صورتحال میں…

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکھر بیراج سے نکلنے والی کیرتھر کینال میں صرف پینے کا پانی چھوڑا جارہا ہے جبکہ رائس اور دادو کینال تاحال بند ہیں۔

انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ گڈو بیراج کے کینالز گھوٹکی پٹ فیڈر، بیگاری اور رینی کینال بند ہیں، آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.