glasgow hookups ford escort zx2 sr ecu hookup hookup que significa hookup hotshot mature hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت نے دانیہ کو اَن فالو کردیا

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی اور دوسری اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’گوکہ دونوں کو طلاق نہیں دی لیکن وہ دونوں غیرت مند اور باحیا تھیں دونوں نے میری عزت کی حفاظت کی۔‘

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’اُن دونوں نے پہلے اپنے نام کے ساتھ میرا نام ہٹایا اور پھر طلاق مانگی۔‘

اُنہوں نے دانیہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’اور تُم کتنی بہادر ہو کہ 15 سال کی عُمر میں طلاق لینے چل پڑی ہو۔‘

رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ ’میں اب تمہیں اَن فالو کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہے بلکہ شیطان سے بھی برا ہے۔

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

عامر لیاقت کی اہلیہ نے دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔

تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.