hookup Roosevelt New Jersey carolina sweets hookup hotshot hookup Parsippany NJ a v hookup on xbox 360 hookup Mount Ephraim

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سبی گزشتہ روز گرم ترین شہر رہا

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز سبی ملک کا گرم ترین شہر رہا، جہاں درجۂ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر بلوچستان کے دارالحکومت وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے۔

بلوچستان کے شمال اور شمالی مشرقی و مغربی علاقوں میں موسم معتدل ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں مطلع صاف، موسم خشک اور گرم ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا ۔

کوئٹہ میں آج کم سےکم درجۂ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔

زیارت میں 7، مستونگ اور پشین میں 14 اور قلات میں درجۂ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

آج بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جہاں دن میں درجۂ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کا علاقہ سبی آج بھی ملک کا گرم ترین مقام رہا، جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق دوپہر تک شہر میں ہواؤں کی رفتار 18 سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.