بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو بنے 74 سال ہوگئے، آج بھی یہاں انصاف نہیں ملتا، حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بنے 74 سال ہوگئے، آج بھی یہاں انصاف نہیں ملتا، آج بھی ریاست بنیادی شہری حقوق دینے سے محروم ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آج پاکستان دوراہے پر کھڑا ہے، ملک کے مسائل پہاڑ جیسے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر ایک ایجنڈا بنانا ہوگا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمیں حکمت اور باہمی مشاورت کے ساتھ فیصلے کرنا ہیں، وقت کی قدر نہ کی تو وقت نشان عبرت بنادیتا ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جس کو اللّٰہ توفیق دیتا ہے وہ خوش نصیب ہے، چیزوں کو سمجھنا، ایک دوسرے کا احساس کرنا اللّٰہ کی توفیق ہوتی ہے، کبھی اپنی ذات کی بات نہیں کی، ہمیشہ ملک کے مفاد کے لیے کام کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ انسان روز سیکھتا ہے اور سیکھنا چاہیے، دنیا کا سب سے بڑا سبق انسانیت کا سبق ہے، یہی اصل دین ہے کہ آپ لوگوں کا احساس کریں، زندگی میں مشکلیں آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کفن کی جیبیں نہیں ہوتیں، انسان خالی ہاتھ جاتا ہے، وہاں پر اعمال کا حساب ہونا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.