جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ننھی بچی کی کتے سے محبت، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چھوٹی بچی کی اپنے کتے سے محبت دکھائی گئی ہے کہ کس طرح سوتے وقت وہ کتے کو کمبل سے ڈھانپتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی بچی اپنے بُل ڈاگ کو سوتے ہوئے دیکھ کر اس کے لیے ایک…

پانی کا بہاؤ جاری رکھنے کیلئے کازوے کھود دیا گیا

کراچی میں کورنگی کازوے کی سڑک کو پانی کا بہاؤ جاری رکھنے کے لیے کھود دیا گیا۔کورنگی کازوے سڑک کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ہیوی مشینری کے ذریعے پانی کو راستہ دینے کے لیے سڑک توڑی گئی ہے۔واضح رہے کہ مون سون بارشوں کے بعد ہر سال…

13 جولائی کے شہدائے کشمیر کو ہرگز فراموش نہیں کر سکتے، علی رضا سید

کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ ہم 13 جولائی کے شہدائے کشمیر کو ہرگز فراموش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے 13 جولائی کے یومِ شہداء کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کے شہداء نے اپنے خون سے جدوجہدِ آزادی کو…

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل میں فورسز کی دہشتگردوں سے جھڑپ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک…

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے تک کمی کا امکان

آئندہ دنوں میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کمی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری…

بارش کے باعث سندھ ہائی کورٹ میں کیچڑ اور غلاظت

کراچی میں ہونے والی بارش کے باعث سندھ ہائی کورٹ میں کیچڑ اور غلاظت کی صفائی ستھرائی کا کام نہیں ہوسکا۔عدالت میں پیشی پر آنے والے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب سٹی کورٹ کے اطراف سے بارش کا پانی تاحال نہیں…

عمران خان کی برتری دیکھ کر حکومت نے دھاندلی شروع کر دی: شیخ رشید

چیئرمین عوامی نیشنل پارٹی شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی 20 نشستوں پر برتری دیکھ کر حکومت نے دھاندلی اور غنڈہ گردی شروع کر دی ہے۔شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کی بات کرنے والے ووٹ کو ذلیل کر رہے ہیں۔ان…

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 58 پیسے مہنگا

روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 58 پیسے مہنگا ہو گیا۔جس کے بعد انٹر بینک میں 1 ڈالر 207 روپے 91 پیسے سے بڑھ کر 209 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں بھی روپے پر دباؤ جاری ہے،…

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظہر عالم آج ریٹائر ہو جائیں گے

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظہر عالم میاں خیل آج ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں۔ خیال رہے کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی علالت کے باعث ان کے اعزاز میں ہونے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ…

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث ایک بار پھر نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے…

سابق انگلش ویمن کرکٹر کی محمد رضوان کیساتھ وکٹ کیپنگ کی ویڈیو

سابق انگلش ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی ویڈیو شیئر کر دی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سارہ ٹیلر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں محمد رضوان کیچ کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ سارہ ٹیلر نے اپنے…

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کینسر کے 17 سالہ مریض کا علاج کرانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کینسر کے 17 سالہ مریض کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوشل میڈیا پر قلات کے علاقے زہری سے تعلق رکھنے والے کینسر کے مریض کے حوالے سے خبر…

کراچی کے 90 فیصد علاقوں سے پانی نکال دیا گیا، شرجیل میمن

سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے 90 فیصد سے زائد علاقوں سے بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صرف اولڈ سٹی ایریا میں پانی موجود ہے، جو جلد نکال دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں…

شبلی فراز نے مرزا غالب کا کلام اپنے والد سے منسوب کر دیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، شاعر احمد فراز کے صاحبزادے شبلی فراز نے مرزا غالب کا کلام اپنے والد کے نام سے شیئر کر دیا۔شبلی فراز کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے کلام پر وفاقی وزیرِ خواجہ آصف کی جانب…