بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختونخوا اسمبلی میں جاوید لطیف کے خلاف قرار داد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

قرار داد وزیر ہائر ایجوکیشن کامران بنگش اور دیگر وزراء نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ جاوید لطیف ملک میں عمران خان کےخلاف مذہب کا کارڈ کھیل رہے ہیں۔

 متن میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف جاوید  لطیف جیسے لوگ خطرناک سازش کر رہے ہیں، جاوید لطیف سے فوری طور پر استعفیٰ لے کر گرفتار کیا جائے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف شرمناک کردار ادا کر رہی ہے۔

اپوزیشن اراکین نے جاوید لطیف کے خلاف قرار داد کی مخالفت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.