بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقوام متحدہ کے فورم پر مناسب موقع ملا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ سائیڈ لائنز ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے آسٹرین چانسلر اور اسپین کے صدر سے ملاقات ہوئی، جبکہ فرانس کے صدر میکرون سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے فورم پر مناسب موقع ملا ہے۔ 

 نیویارک میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بدترین تباہی آئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سیلاب سے متعلق پاکستان کا تین بار نام لیا اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی بات کی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے ممالک کو عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آج کی ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر گفتگو بھی میری تقریر کا حصہ ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.