بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیرپور ناتھن شاہ میں سیلابی پانی موجود، شہریوں کا احتجاج

صوبۂ سندھ کے ضلع دادو کے شہر خیر پور ناتھن شاہ سے سیلابی پانی کا اخراج تاحال نہیں ہو سکا جس پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی پانی کے باعث کاچھو کے کئی دیہات کا تحصیل ہیڈ کوارٹر جوہی سے زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔

بھان سعید آباد کا تحصیل ہیڈ کوارٹر سیہون سے بھی زمینی رابطہ منقطع ہے۔

سیپکو کے ذرائع کے مطابق پانی میں ڈوبے ہوئے گرڈ اسٹیشن کے باعث خیرپور ناتھن شاہ، فرید آباد اور بھان سعید آباد میں بجلی تاحال بند ہے۔

خیر پور ناتھن شاہ کے کچھ حصوں سے پانی اترنے کے بعد شہریوں کی واپسی جاری ہے۔

سندھ حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا، گیسٹرو اور دیگر بیماریوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق دادو میں گیسٹرو سے مزید 1 خاتون انتقال کر گئی، جس کے بعد صوبے میں گیسٹرو کے باعث انتقال کر جانے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

محکمۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کی تعداد 8 ہزار 451 تک پہنچ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.