بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرانسیسی رکن اسمبلی نے پاکستانیوں سے کیا اپنا وعدہ پورا کردیا

فرانس کی نیشنل اسمبلی کے رکن  کارلوس بیلنگو نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے پارلیمنٹ میں آواز بلند کر کے فنڈ ریزنگ پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔

انہوں نے پاکستانی وفد کو بھی پارلیمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ 

علاوہ ازیں گزشتہ روز اپنے حلقے کے لوگوں کو بھی مدعو کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ 

اپنے حلقے کے عوام سے خطاب میں سیلاب متاثرین سے متعلق آگاہی دی جہاں پاکستانی کمیونٹی فرانس نے بھی خصوصی شرکت کی۔

ممبر نیشنل اسمبلی کارلوس بیلگو نے معروف سیاسی سماجی شخصیت قاری فاروق آحمد فاروقی کے ہمراہ کمیونٹی اجلاس میں شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.