بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی کرکٹ ٹیم کا کراچی میں کون سا ریکارڈ ٹوٹا؟

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر قومی ٹیم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انگلینڈ وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے پاکستان کو نیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مسلسل 7 میچز میں فتح حاصل کی تھی تاہم انگلینڈ نے شکست دے کر اس کی کامیابی کو بریک لگا دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے آج اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.