بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو ڈمبل مار کر بیہوش، ٹب میں ڈبو کر قتل کیا

اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں اس کی اہلیہ کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کے سر پر ڈمبل کا وار کر کے اسے گھر میں ہی قتل کیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ شاہ نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

فارنزک ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اور آلۂ قتل برآمد کر کے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔

اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھی، کل رات کو ہی شاہ نواز کی مقتولہ سارہ سے تکرار شروع ہوئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ فارم ہاؤس پر بیٹے کے ساتھ مقیم تھیں، مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی، سارہ نے گزشتہ روز پاکستان پہنچ کر گاڑی بھی خریدی تھی۔

فیملی ذرائع کے مطابق مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ نواز سے رابطہ ہوا، پھر 3 ماہ قبل دونوں نے شادی کر لی۔

بیٹے کے ہاتھوں بہو کے قتل کے واقعے کے حوالے سے سینئر صحافی ایاز امیر نے کہا ہے کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔

ذرائع کے مطابق شاہ نواز نے سارہ کے سر پر لوہے کی چیز (ڈمبل) ماری، سر پر چوٹ لگنے سے سارہ بے ہوش ہو گئی تو شاہ نواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شاہ نواز کی والدہ نے واقعہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.