بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو محمد رضوان اور بابر اعظم کی ریکارڈ ڈبل سنچری پارٹنر شپ کے باعث 10 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا ہے اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 

بابر اعظم کی قیادت میں اترنے والی پاکستان ٹیم میں محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، حارث رؤف، محمد حسنین، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ نے اس میچ کے لیے تین تبدیلیاں کی ہیں، جہاں مارک ووڈ، ریس ٹاپلے اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ول جیک کو شامل کیا گیا ہے۔ 

انگلینڈ نے اس میچ کے لیے ڈیوڈ وِلی، لیوک ووڈ اور  ایلکس ہیلز کو آرام دیا ہے۔

مہمان ٹیم کی قیادت معین علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، ویل جیک، ڈاؤڈ ملان، بین ڈکِٹ، ہیری بروک، سیم کرن، لیام ڈاؤسن، عادل رشید، مارک ووڈ اور ریسی ٹوپلے شامل ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.