بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان جونئیر لیگ، عزیر ممتاز شعیب ملک سے سیکھنے کے منتظر

پاکستان جونئیر لیگ میں گوجرانوالا جائنٹس کے کپتان عزیر ممتاز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے سیکھنے کے منتظر ہیں۔

عزیر ممتاز منتظر ہیں کہ پی جے ایل شروع ہو اور پرفارم کریں، انہیں خوشی ہے کہ وہ شعیب ملک کی ٹیم کے کپتان ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو گوجرانوالا جائنٹس کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

گوجرانوالا جائنٹس کے کپتان عزیر ممتاز کا کہنا ہے کہ شعیب ملک میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور اب میں ان کی ٹیم کا کپتان ہوں جو کہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک بہت تجربہ کار ہیں، مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جبکہ نوجوان کھلاڑی ڈگ آؤٹ میں ان کی موجودگی سے متحرک ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فارم میں واپسی پر بھارتی صحافی بھی خوشی سے نہال ہوگیا۔

عزیر ممتاز نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کے انعقاد کا سن کر بہت خوشی ہوئی ہے، کچھ زیادہ نہیں سوچ رکھا، بس یہی ہے کہ پہلے بھی پرفارم کر کے یہاں آئے اب آگے بھی پرفارم کرنا ہے۔ اس وقت ایک ہی ارادہ ہے پی جے ایل کے بعد اپنے والدین کو عمرہ کراؤں گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.