بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان نے اسی طرح پچھلے سال بھارت کو مارا تھا، شعیب اختر

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی جیت پر سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسی طرح پچھلے سال بھارت کو مارا تھا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کی اسپیشل بات یہ تھی کہ ٹیم 10 وکٹوں سے جیتی اور یہ پاکستان نے پہلی دفعہ نہیں کیا، پاکستان نے پچھلے سال بھارت کو اسی طرح مارا تھا۔

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر میں کمزوریاں ہیں جسے دیکھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کی جیت ایک منفرد اعزاز بن گئی ہے۔میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ڈبل سنچری پارٹنر شپ کی بدولت پاکستان نے 7 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.