بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد حفیظ نے فیملی سمیت عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستانی سابق کپتان محمد حفیظ نے فیملی سمیت عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

محمد حفیظ نے اپنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویریں شیئر کی ہیں، تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اہلیہ اور دو بچوں  سمیت حرم شریف میں موجود ہیں۔

محمد حفیظ کا اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ الحمدللّٰہ، فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت نصیب ہوئی، اللّٰہ قبول فرمائے، آمین!

انہوں نے مزید لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو زندگی میں ایک بار اس زمین کی سب سے خوبصورت اور بابرکت جگہ مکہ کی زیارت نصیب فرمائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.