بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ خود درج کرایا ہے، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میں نے خود جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب حکومت جائے گی تو بات کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں ہماری حکومت جا رہی ہے، ہم کہتے ہیں وفاقی حکومت جا رہی ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ میں نے خود جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، ن لیگی رہنما کو عمران خان کے خلاف ایسی گفتگو کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف اللّٰہ سے ڈریں اور اتنا بھی نہ بوکھلائیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو روزانہ اپنی گاڑی دکھاتی اور بلاتی ہوں، اُن میں ہمت ہے تو اکیلے آئیں، پھر بتاتی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.