بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک انگلینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی ریہرسل کے دوران اسپائیڈر کیم گرگیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک انگلینڈ سیریز کی سیکیورٹی ریہرسل کے دوران ہیلی کاپٹر کے ٹائر سے اسپائیڈر کیمرے کی تاریں الجھ گئیں۔

 گراؤنڈ میں لگا اسپائیڈر کیم میچ کی کوریج کرتا ہے، کیبل ٹوٹنے سے گراؤنڈ کے اوپر لگا اسپائیڈر کیم نیچے گرگیا۔

 براڈ کاسٹر کا عملہ اسپائیڈر کیم گرنے کی وجہ سے پریشان ہوگیا۔

ہیلی کاپٹر ریہرسل کے دوران گراؤنڈ کے اوپر سے گزر رہا تھا، اسپائڈر کیم کی کیبل ہیلی کاپٹر کے ٹائر سے الجھ کر  نیچے گر گیا۔

 گراؤنڈ میں لگا اسپائڈر کیم میچ کی کوریج کرتا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی کراچی میں رونمائی کردی گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے کپتانوں کی موجودگی میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔

پاکستان اور انگلش ٹیم کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے کراچی میں ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.