جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بھارت جانے سے انکار

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بھارتی دعوت پر بھارت جانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی، صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب…

پاکستان میں لوٹی ہوئی دولت واپس لانا مشکل ہے، جاوید اقبال

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں لوٹی ہوئی دولت واپس لانا مشکل ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ کچھ لوگ نیب کی بنیاد پر سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں، کرپشن نے ملک کو…

ناپا کو متبادل جگہ دینے پر سندھ حکومت سے رپورٹ طلب

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ حکومت سے 1 ماہ میں ناپا کو متبادل جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں سندھ میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان گلزار…

پیپلز پارٹی خواتین کیخلاف تشدد پر صفر برداشت رکھتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقع پر کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین کے خلاف تشدد پر صفر برداشت رکھتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام…

تھرمیں لوگ جانوروں کی طرح مرنے کیلئے چھوڑ دیئے گئے: چیف جسٹس

تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکت کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو تھر میں جانوروں کے طرح مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے، اسپتالوں میں گدھے بندھے ہوئے ہیں، لائٹ تک نہیں ہے، دوا، ایکسرے مشین وغیرہ کی…

پولیو کے سبب پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے عالمی پھیلاؤ کیلئے بدستور خطرہ ہیں،…

خسرہ، روبیلا ویکسین کی مہم 27 نومبر تک جاری رہیگی

ملک بھر میں بچوں کو خسرہ اور روبیلا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، 9 ماہ سے 15 سال کے 7 کروڑ 4 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔خسرہ اور روبیلا ویکسین کی 27 نومبر تک جاری مہم میں 9 ماہ سے 15 سال کے 9 کروڑبچوں کو بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے…

زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے پر KPK حکومت کی رپورٹ عدالت میں پیش

سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹر ی میں صوبۂ خیبر پختون خوا میں سرکاری زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے کیس میں کے پی کے حکومت کی جانب سے رپورٹ پیش کر دی گئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں سندھ میں زمینوں کا ریکارڈ…