بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں ایک دلت لڑکی کو دو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 ستمبر کو 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے اس پر ڈیزل چھڑک کر جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔

لڑکی کو فوری طور پر اسپتال لایا گیا، واقعے کے تین روز بعد لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والی واردات کے متعلق بیان دیا جو سوشل میڈیا پر بھی پھیلا۔

زیادتی کی شکار لڑکی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لڑکی لکھنو کے اسپتال میں انتقال کر گئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لڑکی کے اہلخانہ کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، موت سے چند روز قبل لڑکی نے مجسٹریٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.