بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بدین میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بد نظمی، 2 پولیس اہلکار زخمی

بدین کے علاقے پنگریو کے ریلیف کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران شدید بے نظمی دیکھنے میں آئی، متاثرین نے ٹرک پر ہلہ بول دیا اور خشک راشن سمیت دیگر سامان لوٹ کر لے گئے، پتھراؤ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے دونوں اراکین اسمبلی کو 19 ستمبر کو طلب کر لیا۔

 مٹیاری اور خیرپور میں امداد نہ ملنے پر ڈی سی آفس کے باہر مظاہرے کیے گئے، جیکب آباد میں احتجاج کرنے والے متاثرین نے قومی شاہراہ بلاک کردی۔

ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ کا کہنا ہے کہ پنگریو میں 6 امدادی سامان سے بھرے ٹرک تقسیم کیلئے لائے گئے تھے، ایک امدادی سامان سے بھرے ٹرک پر متاثرین نے دھاوا بولا، متاثرین کے پتھراؤ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

شاہنواز چاچڑ نے کہا کہ پانچ ٹرک لوٹنے سے بچالیے گئے ہیں، پولیس نے بغیر کسی طاقت کے استعمال کے صورت حال پر قابو پایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.