بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آل راؤنڈر کے بطور کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں، شاداب

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اچھا موقع مل جائے گا، بطور آل راؤنڈر کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں۔

جیو نیوز کو انٹرویو میں شاداب خان نے کہا کہ وہ خود کو پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں بھی بولنگ کیلئے تیار کر رہے ہیں تاکہ ورلڈ کپ میں کردار ادا کرسکیں۔

شاداب کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے سیریز میں اپنی بولنگ کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ آسٹریلیا میں اس سے مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سے سیریز میں صحتمند مقابلہ ہوگا، پی ایس ایل کھیل کر انگلینڈ کے پلیئرز کو یہاں کا کافی اندازہ ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.