بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونیا گاندھی کی ششی تھرور کو پارٹی صدر کے عہدے کیلئے کھڑا ہونے کی اجازت

بھارت کی اپوزیشن کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے سینئر رہنما ششی تھرور کو پارٹی صدر کے عہدے کے لیے کھڑا ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی نے 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کی بھاری شکست کے بعد پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بھارتی میڈیا زرائع کے مطابق بیرونِ ملک میڈیکل چیک اپ سے لوٹنے کے بعد سونیا گاندھی نے ششی تھرور اور چند دیگر کانگریس رہنماؤں سے ملاقات کی جس کے چند گھنٹے بعد ہی اُنہوں نے ششی تھرور کو پارٹی صدارت کے لیے کھڑے ہونے کا گرین سگنل دے دیا۔

سابق وزیر ششی تھرور کانگریس پارٹی میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے 28 رہنماؤں میں شامل ہیں۔

کانگریس پارٹی انتخابات اگلے مہینے 17 اکتوبر کو متوقع ہیں، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 3 روز میں شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ راہول گاندھی پارٹی صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے سے پہلے ہی انکار کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.