بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پُرامید ہوں ہم کم بیک ضرور کریں گے، عثمان قادر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا ہے کہ پُرامید ہوں کہ ہم کم بیک ضرور کریں گے۔

خیال رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

اس میچ میں عثمان قادر پاکستان کی طرف سے دو وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے تھے۔ 

میچ کے بعد جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے عثمان قادر کا کہنا تھا کہ اسکور اچھا تھا، ہمیں اس کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔ 

سب کو پتہ ہے کہ تھوڑی سی تبدیلیاں کر رہے ہیں، تبدیلیاں کرتے ہیں تو غلطی تو ہوگی، محمد رضوان

انہوں نے کہا کہ ہم مکمل پلان کے مطابق بولنگ نہیں کرسکے، انگلینڈ نے کافی زبرست کھیلا اور کامیابی حاصل کی۔

عثمان قادر کا کہنا تھا کہ فینز کی سپورٹ کو خوب انجوائے کیا۔

انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر اگلے میچ میں اچھا کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.