بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مہمند ڈیم میگا کرپشن: انکوائری کا پہلے بھی کہہ چکے ہیں، نور عالم خان

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم منصوبے میں میگا کرپشن ہے، جس کی پہلے بھی انکوائری کا کہہ چکے ہیں۔

اسلام آباد میں پی اے سی کا اجلاس ہوا، آڈٹ حکام نے شرکاء کو بتایا کہ ہمیں ڈیم فنڈ کی تفصیلات نہیں، رجسٹرار سپریم کورٹ تفصیل نہیں دے رہے ہیں۔

پی اے سی نے آڈٹ حکام کو سپریم کورٹ رجسٹرار کو اس حوالے سے خط لکھنے کی ہدایت کی۔

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتے ہیں،وہ اندھیرے میں جدہ یا لندن نہیں بھاگتے۔

کمیٹی ارکان نے دوران اجلاس کہا کہ دیا مر بھاشا ڈیم پر پیسے تو بہت جمع ہوئے تھے، سابق وزیراعظم کہتے تھے ڈیم 2025ء میں مکمل کریں گے۔

اس پر واپڈا حکام نے بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم 2029ء میں مکمل ہوگا جبکہ سیلاب سے داسو ڈیم کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اس موقع پر نور عالم خان نے کہا کہ مہمند ڈیم انکوائری رپورٹ کب تک دیں گے؟ اطلاع ہے کہ منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال ہوا ہے۔

واپڈا حکام نے بتایا کہ مہمند ڈیم میں بہت پانی آیا اور 60 فٹ اوپر تک آ گیا، ڈیم بھرنے کی وجہ سے پانی اوپر سے گزرا ہے، مہمند ڈیم کی پانی رخ تبدیل کرنے والی ٹنلز قابل استعمال ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.