بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بری نیت سے ٹیم کیلئے بات کرنے والوں کو اللّٰہ ذلیل کرے گا، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بری نیت کے ساتھ ٹیم کے لیے بات کرنے والوں کو اللّٰہ ذلیل کرے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ تھوڑی سی تبدیلیاں کر رہے ہیں، تبدیلیاں کرتے ہیں تو غلطی تو ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے کامبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر مشترکہ طور پر تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے متعلق بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ میں اگر آف اسٹمپ کی گیند کو لیگ اسٹمپ پر مار سکتا ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں، مجھے آف اسٹمپ پر کھیلنے کی ضرورت نہیں۔ 

رضوان کا کہنا تھا کہ جو لوگ میرے آف اسٹمپ کی بات کر رہے ہیں، اللّٰہ انہیں جزائے خیر دے۔

انہوں نے کہا کہ میں تو فٹ ہوں دو تین دوڑیں اب بھی لگا لوں گا۔

وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ہم ڈاٹ بال زیادہ کھیل رہے ہیں، اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں، جس مشکل میں ہم کھیل رہے ہیں سامنے والی اننگز کو بھی دیکھیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کی تنقید پر ردعمل دیا اور کہا کہ کوئی پرسنل اٹیک نہ کرے، ٹیم پر لوگوں کے تبصروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نہیں پتہ لوگ ہمارے لیے کیا بات کر رہے ہیں، میرے اور کپتان کے اسٹرائیک ریٹ پر جو لوگ بات کر رہے ہیں اللّٰہ انہیں جزائے خیر دے۔

محمد رضوان نے کہا کہ جو لوگ بری نیت سے ٹیم کے لیے بات کر رہے ہیں اللّٰہ انہیں بھی ذلیل کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.