بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہیلز نے پی ایس ایل کے تجربے کو جیت کیلئے مفید قرار دیدیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز نے پہلے ٹی 20 کی جیت میں اپنی پرفارمنس کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اپنے تجربے کو مفید قرار دے دیا۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلز نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کافی کام آیا، نوجوانوں کو بھی اپنا تجربہ شیئر کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کم بیک میچ میں ففٹی بہت اسپیشل ہے، میرے لیے یہ کم بیک یادگار ہوگیا ہے۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جوز بٹلر کی جگہ معین علی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

الیکس ہیلز نے کہا کہ پاکستان کا کراؤڈ کافی زبردست ہے۔

میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیلز کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں پاکستان کے اچھے آغاز کے بعد ہم نے شاندار بولنگ کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طویل سیریز ہے، کوشش کریں گے کہ اگلا میچ جیت کر برتری مستحکم کریں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ 

اس میچ میں ایلکس ہیلز نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.