بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دھرنے سے ڈر کر آرمی چیف کی تعیناتی نہیں ہوگی، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دھرنے سے ڈر کر آرمی چیف کی تعیناتی نہیں ہوگی۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے ردعمل دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز چیلنج کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی اگر ہم دھرنے سے ڈر کر جلد کریں گے تو یہ باوقار عمل نہیں ہوگا۔

خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوگی، میں تعیناتی کے جلد اعلان کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف ملک کی خراب معاشی صورتحال پر فکر مند ہیں۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کے کیس کے بعد نواز شریف کی بریت بھی ثابت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.